190 ملین پاؤنڈ کا کیس : بشریٰ بی بی نے نیب کو بطور گواہ طلبی کا جواب جمع کرا دیا

بشریٰ بی بی

اسلام آباد : 190ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کو جواب میں کہا ہے کہ 8جون کو اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی، میرا بیان ریکارڈ کر لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب کو بطور گواہ طلبی کا جواب جمع کرا دیا۔

بشریٰ بی بی نے جواب میں کہا ہے کہ نیب طلبی کی تاریخ والے دن ہی میرے شوہر کو بھی طلب کیا ہے، 8جون کو بھی اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گی۔

جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ حکم مطابق شامل تفتیش کرنے کیلئےٹھوس مواد مہیا کریں، نیشنل کرائم ایجنسی190ملین پاؤنڈکیس کی کوئی معلومات نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے بتایا کہ 458کنال زمین،285 ملین روپے، بلڈنگ ودیگرڈونیشنز القادر ٹرسٹ کو معاہدےکے تحت دیں،بی ٹی ایل کی جانب سے القادرٹرسٹ کو ڈونیشن 24 مارچ 2021کودی گئی۔

نیب کو جواب میں کہنا تھا کہ ڈونیشن دستاویز کی کاپی القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر، سی آئی ٹی کو23 مئی کوفراہم کر چکے، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ہے جس سے کسی شخص یا ٹرسٹیز کو کوئی فائدہ نہیں۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ جودستاویزمانگے گئے وہ القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر کے پاس ہیں،میرا بیان 8 جون کو ریکارڈ کر لیا جائے۔