امریکا میں پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج تعینات

باحجاب

امریکا کی ریاست نیو جرسی کی سپریم کورٹ میں پہلی بار باحجاب مسلمان خاتون جج کو تعینات کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نادیہ کہف نامی خاتون کو نیو جرسی کے گورنر نے جج کے لیے نامزد کیا۔ نادیہ کہف نے اُس قرآن پاک پر ہاتھ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جو انہیں دادی سے وراثت میں ملا تھا۔

دو سال کی عمر میں شام سے امریکا منتقل ہونے والی 50 سالہ خاتون جج اب پاسیک کاؤنٹی میں اپنی خدمات انجام دیں گی۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے نادیہ کہف کو نیو جرسی سپریم کورٹ کی جج بننے پر مبارکباد دی۔

نادیہ کہف نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ ’میں بے حد خوش ہونے کے ساتھ ساتھ فخر محسوس کر رہی ہوں۔‘