سدھو موسے والا کے دو قاتل جیل کے اندر ہلاک

سدھو موسے والا کے والدین نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان جیل کے اندر جھگڑے کے دوران ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ریاست پنجاب کی گوندوال جیل میں قیدی آپس میں گتھم گتھا ہوئے۔ قیدیوں نے ایک دوسرے پر حملے کیے جس سے دو قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک قیدیوں کی شناخت مندیپ سنگھ اور منموہن سنگھ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کیشو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ: سدھو کے قتل میں کون سا بھارتی سیاست دان ملوث ہے؟

بتایا جا رہا ہے کہ تین قیدی سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے الزام میں سزا کاٹ رہے تھے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

28 سالہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022ء کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ قتل کے ماسٹر مائنڈ لارنس بشنوئی پہلے ہی جیل میں ہیں بعد ازاں ان کے سہولت کاروں کو مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔