کراچی : اسپتال میں واش روم کے کچرا دان سے پری میچور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

بچوں کی لاشیں

کراچی : اسپتال میں واش روم کےکچرادان سے پری میچور 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ، مبینہ طور پر خاتون دونوں بچوں کی لاشیں چھوڑکر فرار ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے اسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، اسپتال میں واش روم کےکچرادان سے پری میچور 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ حیدری میں خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مبینہ طور پر خاتون پری میچوردو بچوں کی لاشیں چھوڑکر فرار ہوئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاع کےمطابق 2خواتین اسپتال آئی ، الٹراساؤنڈ کرایا، لیب رپورٹ میں جڑواں بچوں کے بارے میں بتایا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون طبی معائنہ کرانے آئی تھی ، اسی دوران وہ واش روم میں گئی اور کافی دیر تک نہ نکلی، واش روم سے نکلنے کے بعد وہ خاتون اسپتال سے بھاگ گئی، اسپتال کا عملہ جب واش روم میں گیا تو معاملے کا پتہ چلا۔

پولیس نے کہا ہے کہ خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مقدمے پر متعلقہ ڈاکٹر کا بیان لیاجائے گا۔