ٹک ٹاک ویڈیو کا شوق بھائیوں کی جان لے گیا

کوہاٹ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دو بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ کے گاؤں گھمکول میں بچوں کے ہاتھ پستول لگ گیا تو وہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے لگے، اس دوران غلطی سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں کزن عمران جاں بحق ہوگیا۔

دوسرا کزن عرفان اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 11 اور 12 سال تھیں، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے دونوں کم عمر مقتولین کا تعلق خانیوال سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ماری پور میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ 18 سالہ عدیل کی موت ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پستول کی گولی عدیل کے سینے میں لگی جس نے اس کی جان لے لی۔

پولیس کو نوجوان عدیل کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ میٹرک کا طالب علم تھا اور انٹرنیٹ کا کام کرتا تھا، اہل خانہ کے مطابق گھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول کی گولی چل گئی۔