پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ 2 چینی کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا۔
چینی کمپنیاں ناپا کیمیکلز اور شنگ شاؤ پنجاب میں ٹیکسٹائل سے متعلقہ خام مال تیار کریں گی۔ دونوں چینی کمپنیوں نے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ 9ویں کلر اینڈ کیم نمائش میں شرکت کی تھی۔
کنوینر کلر اینڈ کیم ایکسپو نے دونوں کمپنیوں کی دلچسپی سے وفاقی وزیر صنعت کو آگاہ کر دیا ہے۔
عبدالرحیم چغتائی کا کہنا ہے کہ منصوبوں میں لاکھوں ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے، رینبو انڈسٹریز جلد ہی شنگ شاؤکیمیکلز کےساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاری سے مقامی صنعت کو جدید ٹیکنالوجی اور ترقی ملے گی، وفاقی حکومت نے غیرملکی کمپنیوں کو پہلے ہی 10سال کی ٹیکس چھوٹ دے رکھی ہے تاہم امن وامان، پاور ٹیرف بیرونی سرمایہ کاری میں حقیقی چیلنجز ہیں۔