سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 2 بہنیں نہر میں ڈوب گئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے کلتا پور کی رہائشی 2 بہنیں ٹک ٹاک بناتے نہر کنارے آئیں تو ان کا پاؤں پھسل گیا۔
ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹک ٹاک کی شوقین بہنیں کنڈیارو ریگولیٹر نہر میں گریں۔
مقامی غوطہ خوروں نے 13 سال کی عائشہ کی جان بچالی جبکہ 18 سال کی رابعہ کی تلاش جاری ہے۔