کراچی : گرفتار ملزمان کا چھینے گئے موبائل فونز کو اندرون سندھ بیچنے کا اعتراف

اسٹریٹ کرائم کراچی

کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، دوران تفتیش ملزمان نے چھینے گئے موبائل فونز کو اندرون سندھ بیچنے کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے شارع فیصل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلی۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان امتیازعلی عرف غلام حیدراور ریحان سے اسلحہ ، موبائل فونز ،نقدی اورموٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چھینے گئے موبائل فونز کو اندرون سندھ بیچنے کا اعتراف کیا ، ملزمان کراچی کےمختلف علاقوں میں وارداتیں کرچکے ہیں۔

رینجرز نے بتایا کہ ملزم امتیاز اندرون سندھ میں قتل کی واردات میں بھی ملوث ہے تاہم ملزمان کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔