اسلام آباد: حکمران جماعت کے رکن اسمبلی رمیش کمار کا کہنا ہے کہ کشیدہ ماحول میں بھارتی حکومت کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کیا، بھارتی قیادت سے ملاقاتوں کے بعد 200فیصد یقین ہے وہ مذاکرات چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رمیش کمار دورہ بھارت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو امن کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت روانگی سے قبل وزیراعظم سے بریفنگ لی تھی، بھارت میں ملاقاتوں کے دوران کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔
رمیش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اور وزیرخارجہ سوشما سوراج اچھے انداز میں ملیں، بھارت کو کہا گنگا اشنان کی قسم کھاتا ہوں پاکستان پلوامہ حملے میں ملوث نہیں ہے۔
بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: عسکری قیادت
انہوں نے بتایا کہ مودی سے کہا اپنے حج کی قسم پاکستانی حکومت اور ادارے امن چاہتے ہیں، کچھ اہم باتیں بھارتی قیادت نے مجھ سے شیئر کی ہیں، نریندرمودی کو راجھستان جاتے ہوئے کہا عمران خان زبان کا پکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے بعد 200فیصد یقین ہے بھارت مذاکرات چاہتا ہے، جتنا امن کا پیغام لے کر گیا تھا اس سے دگنا واپس لے کر آیا ہوں۔