گزرا سال 2023 مظلوم فلسطینیوں کے لیے قیامت خیز اور ان کی نسل کشی کا سال رہا جس میں غزہ کی 70 فیصد آبادی ملیا میٹ ہو گئی۔
غاصب صہیونی ریاست یوں تو اپنے ناجائز قیام کے ساتھ ہی فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑتی آ رہی ہے لیکن حال ہی میں گزرا سال 2023 تو مظلوم فلسطینیوں کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں رہا۔ پورے سال ہی اسرائیل کے مظالم جاری رہے لیکن آخری تین ماہ میں تو فلسطینیوں پر بہت ہی بھاری گزرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2023 میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سال رہا اور غزہ کی 70 فیصد آبادی ملیا میٹ ہو گئی۔ بالخصوص آخری تین ماہ میں فلسطینیوں کی زندگی کا ہر لمحہ اسرائیلی بمباری، میزائلوں اور زمینی حملوں کی لپیٹ میں رہا۔
اسرائیلی جارحیت بربریت میں بدل گئی جس کے باعث غزہ کی فضا میں بارود کی بو رچ بس گئی۔ زندگی کی تلاش میں والدین زخمی بچوں کو اٹھائے اسپتالوں کی جانب دوڑتے رہے۔ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی آہوں نے دل دہلا دیے۔
اسرائیلی فوج کا جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم، مزید 180 فلسطینی شہید
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے صہیونی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ مغربی کنارے میں حملوں سے پانچ سو چھ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔