ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو خوفناک حادثہ، 28 جاں بحق

ایران بس حادثہ

تہران : ایران میں پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی،جس کے نتیجے میں 28 افراد کے جاں بحق  اور 20 زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے زیارتوں کیلئے ایران جانے والے زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے پیش آیا۔

حادثہ تفتان چیک پوائنٹ کےقریب پیش آیابس میں آگ بھی لگ گئی تھی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں 11 خواتین اور 17 مرد شامل ہیں جب کہ 14 شدید زخمی ہیں۔ 6افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

،ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ ابتدائی طورپرحادثہ بس کی بریک فیل ہونےکی وجہ سےپیش آیا تاہم یزدکےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکی گئی تاکہ زخمیوں کوفوری طبی امداددی جائے۔

بس میں سوار  53 پاکستانی زائرین میں سے بیشتر افراد کا تعلق لاڑکانہ، گھوٹکی اور سندھ کے دیگر شہروں سے ہے۔

لاڑکانہ میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابو اقبال کے مطابق بس میں موجود ایک عبدالوہاب نامی مسافر نے بتایا ہے کہ اس کے سامنے کئی لوگوں کی لاشیں بکھری ہوئی ہیں۔

iran

زخمی مسافر عبدالوہاب کے مطابق بس کے زائرین ایران سے عراق جارہے تھے کہ ایرانی شہر یزد میں بس کے بریک فیل ہونے کے باعث وہ دیوار سے جا ٹکرائی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہلال احمر ایران کے مطابق زائرین بس حادثے میں زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔