گلگت بلتستان : چلاس اور بونجی میں گرمی کا اٹھائیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں خطرناک حد تک اضافہ کر سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقوں چلاس اور بونجی میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 5 جولائی 2025 کوچلاس میں درجہ حرارت اڑتالیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، 1997 میں پارہ 47.7 ڈگری تک پہنچا تھا۔
بونجی میں بھی گرمی کا نیا ریکارڈ بنا، جہاں درجہ حرارت چ45 اعشاریہ ایک ڈگری رہا، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں مسلسل شدید گرمی گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں خطرناک حد تک اضافہ کر سکتی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان اور خیبرپختو نخوامیں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے گلاف کا بھی الرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ بلند درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرزکے پگھلنے کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں ان علاقوں کی وادیوں میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، تمام ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے اور مکمل تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔