راولپنڈی میں مضرصحت دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق

راولپنڈی: شہر کے نواحی علاقے میں نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مضرصحت دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسیکیو ذرائع نے بتایا کہ بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ راولپنڈی کے نواحی علاقے میں رونما ہوا، اب تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ دودھ میں زہر تھا یا کسی اور وجہ سے ہلاکت ہوئی ہے۔

مانسہرہ: کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

بچوں کی ماں کی حالت تشویش ناک ہے جسے ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ بچوں کی ماں کے ہوش میں آنے کے بعد تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

ریسکیو ذرائع نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے حوالے سے بتایا کہ ان میں ڈیڑھ سالہ نوہیل، 4 سالہ منسہ، 8 ماہ کی مارثہ سلیم مسیح شامل ہے۔

https://urdu.arynews.tv/11-year-old-girl-dead-malir-saud-abad/