فلم تھری ایڈیٹس میں اہم کردار ادا کرنے والی بالی وڈ اداکار علی فضل نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کے بعد ان کے دوست انھیں گالیاں بکا کرتے تھے۔
ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی فضل نے بتایا کیا کہ فلمساز راج کمار ہیرانی نے انھیں تھیٹر پرفارمنس کے دوران دیکھا تھا اور فلم کے لیے بلایا تھا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے آڈیشن کے لیے کال موصول ہوئی۔ میں وہ شرٹ پہن کر گیا تھا جسے میں ہفتے کے 4 دن پہنا کرتا تھا۔ جب مجھے فلم کے لیے کاسٹ کرلیا گیا تو بتایا گیا کہ ہمیں وہی شرٹ چاہیے جس میں آپ نے آڈیشن دیا تھا، لہٰذا اسے ساتھ لے کر آئیں۔
تھری ایڈیٹس کے گانے کے سین کو یاد کرتے ہوئے علی فضل نے کہا کہ مجھے اپنے کردار میں گانے ’گیو می سم سنشائن‘ کے لیے گٹار بجانا پڑا۔ میں نے فلم کے لیے گٹار بجانا سیکھا تھا اور میں کافی اچھا گٹار بجالیتا تھا۔
علی فضل کے مبطابق ان کے تمام موسیقار دوستوں نے اس کے بعد سالوں تک انھیں گالیاں دیں کیونکہ سیٹ پر میں کافی خوبصورتی سے گٹار بجا رہا تھا۔
انھوں نے کہا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران راجو سر آئے اور مجھے کہا کہ ’بیٹا گٹار کو مت دیکھو‘، اس کے بعد عامر خان آئے اور انھوں نے کہا کہ کامن کوڈز بجاؤ۔
فلم ’فکرے‘ کے اسٹار نے اعتراف کیا کہ وہ اس دوران صحیح کورڈز پر توجہ دیے بغیر گٹار بجارہے تھے، جس کی وجہ سےان کے موسیقار دوست ناراض ہوگئے تھے۔
فضل نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے آڈیشن میں پہنی گئی شرٹ 40 روپے میں خریدی تھی، وہ بھی خودکشی کے سین کے دوران پھٹ گئی تھی۔
اداکار نے کہا کہ پروڈکشن ٹیم نے بعد میں ان کی شرٹ کو اچھی طرح سلائی کر کے انھیں واپس کر دیا تھا جبکہ ڈائریکٹر نے انھیں ایک جیکٹ بھی تحفے میں دی تھی۔