کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاون نمبر 14 میں پیش آیا جس میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

[bs-quote quote=”ابتدائی طور پر واقعہ زمین پر قبضے کا لگتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”پولیس”][/bs-quote]

اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پہاڑی پر واقع گھر میں فائرنگ سے مرنے والوں میں دو بھائی امتیاز اور عدنان کے علاوہ ان کا ایک دوست ندیم شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ زمین پر قبضے کا لگتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین نے اورنگی ٹاؤن نمبر 14 میں پہاڑی پر ایک کمرہ بنا رکھا تھا جسے وہ استعمال کرتے تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا آپس میں جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کا لاپتہ بچوں کی بازیابی میں ناکامی کا اعتراف، سندھ ہائیکورٹ برہم

ایس ایس پی غربی نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں، کمرے کے اندر جھگڑے کے دوران گولیاں چلیں۔

خیال رہے کہ آج کراچی میں پولیس نے عدالت میں لاپتا بچوں کی بازیابی میں اپنی نا کامی کا اعتراف کیا، تاہم عدالت نے حکم دیا کہ کچھ بھی کریں بچوں کو بازیاب کرائیں، عدالت کو پیش رفت چاہیے۔