لاہور: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا مزید 3 بچوں کی زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد رواں ماہ نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 243 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا، یہ بیماری سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔
پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 3 بچے نمونیا سےجاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد جنوری میں نمونیا سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 243 ہوگئی۔
پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 801 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے، جنوری میں اب تک پنجاب میں نمونیا کے 15331 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔