کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی جہانگیر آباد میں مکان گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں بچی بھی شامل ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نالے کے ساتھ کچا مکان تعمیر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل گلستان جوہر میں اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ کی چھت کا کچھ حصہ گرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچی جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی تھیں۔
اپارٹمنٹ کے ایک مکین نے بتایا تھا کہ اپارٹمنٹ میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں، متعدد بار شکایتں کی لیکن کوئی کام نہیں کرایا گیا۔
رہائشی نے بتایا تھا کہ اپارٹمنٹ کی یونین بھی بلڈر کے ساتھ ملی ہوئی ہے، یونین پیسے تو لیتی ہے مگر کام نہیں کرواتی۔
پولیس نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ واقعے کے بعد گھر کے مالک کو حراست میں لے لیا، متاثرہ فیملی اگر قانونی کارروائی چاہے گی تو ضرور کریں گے۔