راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے زرمک میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے درمیان 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا جبکہ مقابلے میں ایک دہشتگرد زخمی ہوا۔
ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد فورسز اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں خوارج کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن جاری رہا، فورسز ملک سے خوارج اور دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔
گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 7 خوارج ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔
انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو تباہ کر کے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ ہلاک خوارج فورسز کے ساتھ شہریوں پر دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔