سکیورٹی فورسز کی ضلع ٹانک میں کارروائی، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے تین خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک خارجی دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک شر پسند سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہا، فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔

4 مارچ 2025 بنوں کینٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں 16 دہشتگرد ہلاک اور 5 اہلکاروں سمیت 13 بے گناہ شہید ہوئے تھے۔

فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے بنوں کینٹونمنٹ پر ہونے والا خوارج کا بزدلانہ حملہ ناکام بنایا گیا جس میں حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد سے بھری 2 گاڑیاں دیوار سے ٹکرائیں جس سے کینٹ کی حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا۔

سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری اور جرات مندانہ کارروائی سے 16 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں 4 خودکش بمبار بھی شامل تھے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

خودکش دھماکوں سے مسجد اور سویلین رہائشی عمارت شدید متاثر ہوئی، مسجد اور عمارت گرنے سے 13 بے گناہ شہری شہید 32 زخمی ہوئے۔