راولپنڈی : اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ، 3 افغان دہشت گرد گرفتار

اڈیالہ جیل عمران خان

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ سمیت خودکار ہتھیاروں سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام بنادیاگیا، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ، ہینڈ گرینیڈ، آئی ای ڈیز سمیت خودکار ہتھیاروں سمیت اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

اڈیالہ جیل کےاطراف سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، تینوں دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔