اسپتال میں ایک ہی دن میں 31 بچوں کی پیدائش

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایک ہی دن میں 31 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے گزشتہ سال اسی اسپتال میں ایک ہی روز 36 بچوں کا جنم ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے جنگاوں ڈسٹرکٹ کے اسپتال میں ایک دن میں 31 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان میں 17 بچوں کی پیدائش نارمل اور 14 بچوں کی بذریعہ آپریشن ہوئی ہے۔

اسپتال انچارج سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سوگناکر راجو نے ریکارڈ تعداد میں زچگی پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے اسپتال کے ڈاکٹروں کی ستائش کی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی اسپتال میں ایک ہی دن میں 36 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو بچوں کی ایک ہی روز میں زچکی کے حوالے سے ایک ریکارڈ ہے۔