6 ماہ کے دوران اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے 38 طیارے برڈ ہٹ کا شکار

پی آئی اے طیارے

کراچی : چھ ماہ کے دوران اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے 38 طیارے برڈ ہٹ کا شکار ہوئے، زیادہ تر واقعات ٹیک آف،لینڈنگ اور اپروچ کے دوران پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انتظامی غفلت سے ایئر پورٹس پر پرندوں کی بہتات ہیں، چھ ماہ کے دوران اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے 38 طیارے برڈ ہٹ کا شکار ہوئے۔

برڈ ہٹ کے واقعات لاہور،اسلام آباد،ملتان،فیصل آباد،گلگت،سکھر،جدہ اور دبئی میں پیش آئے ، متاثرہ طیاروں میں 31 ایئربس320 اور 3 بوئنگ ٹرپل سیون طیارے شامل ہیں۔

برڈ ہٹ سے 5 طیاروں کو نقصان جبکہ 35 طیارے محفوظ رہے، اس کے علاوہ برڈ ہٹ کے واقعات میں لاہور ایئرپورٹ پر 14،اسلام آباد7۔ملتان4،سکھرمیں ایک طیارہ شامل ہیں۔

فیصل آباد ایئرپورٹ پر1،گلگت میں ایک،جدہ میں ایک اور دبئی ائرپورٹ پر1طیارہ برڈ ہٹ ہوا، پرندے ٹکرانے کے زیادہ تر واقعات ٹیک آف،لینڈنگ اور اپروچ کے دوران پیش آئے۔