کراچی : بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز چار سال کے تعطل کے بعد پندرہ سے اٹھارہ نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 4روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 15 سے 18 نومبر کو کراچی ایکسپو سینٹرمیں منعقد ہو گی۔
یہ نمائش کورونا وبا کے باعث نمائش چار سال کے تعطل کے بعد منعقد کی جا رہی ہے، بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز جنوبی ایشیا کا اہم ایونٹ ہے۔
ایونٹ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کےتحت منعقد کیاجاتا ہے ، ایونٹ عالمی امن، استحکام اور توازن کے مشترکہ مقاصد میں معاون ثابت ہوگا اور عالمی برادری کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرے گا۔
بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیازکاآغازسال2000میں ہوا ، مصنوعات بنانے والے اداروں اور دفاعی شعبہ کو فروغ دینے کا اہم ایونٹ ہے۔
آئیڈیازکے11ویں ایڈیشن کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے کی ترجمانی کرتا ہے ، تمام ایڈیشنز محکموں، مسلح افواج، سرکاری اور نجی دفاعی صنعت کی سپورٹ سےمنعقد ہوئے۔
آئیڈیاز2018میں45 ممالک کے 524 نمائشی وفودنےشرکت کی تھی جبکہ 262 سے زائد اعلیٰ سطح کے وفود نے نمائش کا دورہ بھی کیا تھا۔
چین، فرانس، جرمنی، اٹلی، اُردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا ، ترکیہ،یواےای، یوکرین، امریکہ،میزبان پاکستان جیسے ممالک نے پویلین قائم کئے ہیں۔
پاک آرمی پویلین،آرمڈفورسزانسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبی لیٹشن میڈیسن ، نیشنل لاجسٹکس سیل،اینٹی نارکوٹکس فورسز، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے اسٹالز شامل ہیں۔
بڑی دفاعی مصنوعات جن میں الخالد ٹینک،جیٹ ٹرینٹرایئرکرافٹ کے 8 ، جےایف17،یواےوی ایس کو پیش کیا گیا، نمائش بین الاقوامی مندوبین کیلئے پاکستان کی دفاعی تیاری کا جائزہ لینے کا منفرد موقع ہے۔