ڈمپر کی مسافر وین سے ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ڈمپر مسافر وین

تاندلیانوالہ : ڈمپر کی مسافر وین سے ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ، مسافروین تاندلیانوالہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں ستیانہ روڈ پر ڈمپر نے مسافر وین کو ٹکرمار دی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ چمڑیل جھا ل کے قریب وین کو مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر نے ٹکرماردی ، مسافروین تاندلیانوالہ سےفیصل آبادجارہی تھی۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ حادثہ میں محمدحسین، رانا جمیل،کانسٹیبل محمدمنیراورشفیق موقع پرجاں بحق ہوئے۔