پاکپتن: پولیس نے کارروائی کے دوران 16 ڈکیت گینگ کے 44 خطرناک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے بتایا کہ 16 ڈکیت گینگز کے 44 خطرناک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، گرفتار گینگز سے ساڑھے 8 کروڑ مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔
ڈی پی او پاکپتن کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، پولیس نے 6 کاریں، 7 رکشے اور 72 موٹر سائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے مزید بتایا کہ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 91 ملزمان کو گرفتار کیا۔