اسلام آباد، راولپنڈی، سوات سمیت مختلف کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مردان، مالاکنڈ، کالاباغ، سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
چترال شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں بھکر، ضلع مہمند، ہری پور، مانسہرہ شہر سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا۔