کراچی: شہر قائد میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس آئی یو اورسی آئی اے نے لیاقت آباد میں کارروائی کی اور کارروائی میں شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث 5 ملزمان
کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یوعارف عزیز نے بتایا کہ ملزمان میں کامران کامی،علی رضا،کامران عظیم،شہزاداورعمران شامل ہیں۔
عارف عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتار 2 ملزمان بینک سےرقم لیکرنکلنےوالےشہریوں کولوٹتے تھے جبکہ دیگر 3 ملزمان شہریوں اور دکانداروں سے لوٹ مار کرتے تھے۔
حکام نے بتایا ملزم کامران کامی ناظم آباد بینک ڈکیتی جبکہ ملزمان8 بینک،2 پولیس مقابلوں سمیت 26 مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔
دوران تفتیش ملزمان نے کراچی کے متعددعلاقوں میں درجنوں لوٹ ماروارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزمان سے اسلحہ اورموبائل فون برآمد کرلیا ہے۔