آزادی کا جشن منانے نکلنے والے 5 دوست لاپتہ

جشن آزادی

جامشورو: کوٹری میں جشن آزادی کا جشن منانے کے لیے موٹرسائیکل پر نکلنے والے 5 دوست لاپتہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان جشن آزادی کے لیے گھر سے نکلے تھے واپس نہیں آئے، لاپتہ تمام نوجوانوں کے موبائل فونز بھی بند ہیں۔

نوجوانوں کے اہلخانہ نے کوٹری تھانے پر درخواست جمع کروادی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 77 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا تھا اور عوام کی بڑی تعداد نے یوم آزادی کا جشن منایا تھا۔