لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور حملے کے مزید 5 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔
تفصیلات کے مطابق عسکری ٹاور حملے کے مزید 5 روپوش ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزم عبداللہ، انس علی، حمزہ سہیل، یارخان محمد، احمد علی کو چہرہ ڈھانپ کرپیش کیا اور بتایا کہ پانچوں ملزم عسکری ٹاور حملہ میں ملوث اور گرفتاری کے خوف سے روپوش تھے۔
عدالت نے پانچوں ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا اور ملزموں کی شناخت پڑید مکمل کر کے 6 ستمبر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شناخت پریڈ کا حکم دیا۔