مصر میں 5 پاکستانیوں کی گرفتاری، پاکستانی سفارت خانے کا مقامی حکام سے رابطہ

Pakistan

اسلام آباد: مصر میں 5 پاکستانیوں کی گرفتاری کے معاملے پر ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ مصر میں 5 پاکستانیوں کی گرفتاریوں کے معاملے پر پاکستانی سفارت خانہ مصری حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

[bs-quote quote=”غیر ملکی جہاز کے 5 پاکستانی کریو پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پانچوں پاکستانی بحری جہاز پر ملازم تھے، جنھیں مصر کی عدالت میں پیش کیا گیا، پیشی کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے کا افسر بھی موجود تھا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ غیر ملکی جہاز کے 5 پاکستانی کریو پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے، تاہم جہاز کے عملے نے منشیات اسمگلنگ کے الزامات سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو دبئی کی کمپنی نے کارگو ٹرانسپورٹیشن کے لیے بھرتی کیا تھا، سفارت خانہ پانچوں افراد سے متعلق مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔


یہ بھی پڑھیں:  غزہ حملے کے بعد مصر نے 40 دہشت گرد مار دیے


یاد رہے کہ اٹھائیس دسمبر کو غزہ اہرام کے قریب سڑک کنارے نصب بم کی زد میں سیاحوں کی بس آ جانے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد مصری پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چالیس مبینہ دہشت گردوں کو مار دیا تھا۔