نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے 5 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

اسلام آباد: کوئٹہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں 3 گولڈ میڈل جیتنے والی ایشا عمران کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کی میڈیکل ٹیم نے مجموعی طورپر بیس کھلاڑیوں کے پیشاب کے نمونے حاصل کیے تھے جن کےنتائج پاکستان اسپورٹس بورڈ کو موصول ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے 5 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوب ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، نیشنل گیمز کے دوران  قوت بخش ادویات کے استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے۔

 ان میں چار ایتھلیٹس عیشا، رابعہ عاشق، نعیم اختر، عزیر الرحمان  ہیں جبکہ ایک ویٹ لفٹر محمد طاہر کا نام شامل ہے، ان تمام کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔

ایشا عمران ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ  کیلئےقومی اسکواڈ میں منتخب  ہوئی تھیں، رابعہ عاشق نے 2 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔