بلوچستان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں باپ اور دو بیٹوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 5 افراد کو موت واقع ہوگئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں، بیوی، ان کے دو بیٹے اور گھر میں آیا ایک مہمان شامل ہے۔
بتایا جاتا کہ کرنٹ لگنے کا واقعہ بجلی کے ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔