موٹر وے پر وین سے شراب کی 516 بوتلیں برآمد

 کوٹ مومن موٹر وے پر موٹرے وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی شراب کی 516 بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور کے قریب کوٹ مومن موٹر وے پر کارروائی کرتے ہوئے وین کی تلاشی لی تو اس میں شراب کی 516 بوتلیں برآمد ہوئیں، جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ترجمان کے مطابق برآمد شراب اور وین کو مزید کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔