زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی

نئی مانیٹری پالیسی

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوکر 8 ارب 18 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ ڈالر ہیں۔

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک ہفتےمیں مرکزی بینک کے ذخائر میں 6 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا۔

ملک کے مجموعی ذخائرکی مالیت نو ارب تراسی کروڑ پچاسی لاکھ ڈالرکی سطح پرپہنچ گئی تھی جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 4 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کےذخائر 5ارب31کروڑ45لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئے تھے۔