یمنیٰ زیدی نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

کراچی: اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فلسطین کے مظلوم عوام پر اسرائیل کی جانب سے جاری بربریت کی مذمت کرتے ہوئے خاموش احتجاج کیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے ہاتھ میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے لکھے گئے پلے کارڈز تھام رکھے ہیں اور خاموشی اور افسردگی سے وہ پلے کارڈز ایک کے بعد ایک اسکرین پر دکھا رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے لکھے گئے پلے کارڈز پر اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اسرائیل گزشتہ 60 سالوں سے فلسطین سے لڑ رہا ہے اور اب اس لڑائی میں جدید ہتھیار استعمال کررہا ہے، اسرائیل طاقتور ممالک کے اس ملک کے خلاف فنڈز اکٹھے کررہا ہے جو کہ ایک کمزور ملک ہے، جس کے پاس اپنی آرمی، ہتھیار، فنڈز اور حکومت بھی نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سب کرنے کے باوجود بھی اسرائیل ابھی تک جیت نہیں پایا ہے، جس ملک کی حفاظت اللہ کررہا ہے آپ اس ملک سے کبھی جیت نہیں سکتے ہیں۔

 ویڈیو کے آخر میں انہوں نے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔