معروف پاکستانی اداکارہ نے بچپن کی تصویر شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی 19 سال پرانی تصویر شیئر کردی۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکار اپنے بچپن کے سنہرے دور کو یاد کرتے ہوئے اکثر و بیشتر یادگار تصاویر مداحوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتے ہیں۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی یہ تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’یہ چھوٹی اشنا کی تصویر سال 2002 کی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف اداکاروں کی جانب سے اپنے بچپن سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔