واشنگٹن: امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بڑی تباہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حیرت ہے جوبائیڈن نے اب تک عمران خان سے رابطہ نہیں کیا، امریکی صدر کا پاک امریکا تعلقات اور افغانستان پر رابطہ ضروری ہے۔
I believe that this decision by the Biden Administration to withdraw all forces and not stay engaged with Pakistan is a major disaster in the making, even worse than the blunder in Iraq.
— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) June 22, 2021
امریکی سینیٹر نے لکھا کہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان سے انخلا کیسے موثر ہوگا، بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے افغانستان میں مسائل نظر انداز کیے جاسکتے ہیں۔
لنزے گراہم نے سوال کیا کہ کیسے توقع کرسکتے ہیں پاکستان سے ہم آہنگی کے بغیر انخلا موثر ثابت ہوگا۔
Stunning to hear that President Biden hasn’t reached out to the Prime Minister of Pakistan Imran Khan regarding the U.S.-Pakistan relationship and Afghanistan.
— Lindsey Graham (@LindseyGrahamSC) June 22, 2021
امریکی سینیٹر نے کہا کہ معاملے پر پاکستان کونظر انداز کیا جانا عراق سے بھی بڑی غلطی ہے، واضح رہے کہ سینیٹر لنزے گراہم ری پبلک پارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں۔