شہباز گل نے امریکا میں موجود بلاول کی بینچ پر بیٹھے تصویر شیئر کردی

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے امریکا میں موجود بلاول بھٹو کی بینچ پر بیٹھی تصویر ٹویٹ کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ صاحب ہیں جو یہاں ولی عہد بن کر گھومتے ہیں، پاکستان میں ان لوگوں کے ٹھاٹ بھاٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔‘

شہباز گل نے لکھا کہ ’یہ لوگ نوکری کی تلاش میں کیسے امریکا میں دربدر ہورہے ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کبھی اس بینچ اور کبھی اس نگر، جب سی وی پر ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔‘

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر نیویارک پہنچے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو سے گریز کیا اور کہا کہ وہ نجی دورے پرہیں، اگلی بارستمبر میں آئیں گے تو صحافیوں سےگفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدرپیپلزپارٹی امریکا خالداعوان نے بتایا کہ بلاول بھٹو واشنگٹن نہیں جائیں گے۔