میو اسپتال انتظامیہ کی غفلت، مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

لاہور: میو اسپتال لاہور میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث متعدد مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ نے مختص آئی سی یو کے بجائے عام آئی سی یو میں کورونا مریضوں کو داخل کردیا۔

ذرائع کے مطابق میو اسپتال میں آئی سی یو نمبر 2 کورونا مریضوں کے لیے مختص ہے اور آئی سی یو نمبر 4 عام مریضوں کے لیے مختص ہے، انتظامیہ نے آئی سی یو نمبر 4 میں کورونا مریضوں کو شفٹ کردیا۔

اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث متعدد مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ مریضوں کو کورونا کی رپورٹ آنے سے قبل عام آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا تھا، ایک خاتون مریضہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں، نرسنگ اسٹاف نے کورونا سے بچاؤ کے لباس زیب تن نہیں کیے اور نہ ہی کسی نے ماسک پہن رکھا تھا۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آنے کے باوجود خاتون مریضہ اسی وارڈ میں موجود تھیں، انتظامیہ نے بعدازاں مریضہ کو آئی سی یو 2 میں شفٹ کردیا۔