لاہور: وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو اوورسیز کنونشن کے انتظامات سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعظم کو بتایا کہ گورنر ہاؤس میں اوورسیز پاکستانیوں کا کنونشن بلانے کا فیصلہ کیا ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کی کانفرنس بھی گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی، گورنر پنجاب نے وزیراعظم کو یونیورسٹیز ریفارم سے متعلق بھی بتایا۔
یہ پڑھیں: وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم نے ملاقات کے لیے بلایا ہے۔
فردوس عاشق اعوان آج گورنر ہاؤس میں وزیراعظم سے ملاقات کریں گی، ملاقات کے لیے وزیراعظم کا پیغام فردوس عاشق اعوان کو پہنچادیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان وفاق میں جائیں گی یا پنجاب میں کوئی عہدہ دیا جائے گا اس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔