کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے پر کپتان بابر اعظم اور حسن علی کا ردعمل آگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کا بہت افسوس ہوا، یہ سیریز کروڑوں پاکستانی مداحوں کے لیے خوشی لاسکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہماری سیکیورٹی ایجنسیز کی قابلیت پر پورا بھروسہ ہے، ہماری سیکیورٹی ایجنسیز پاکستان کا فخر ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
بابر اعظم نے آخر میں ’پاکستان زندہ باد‘ بھی لکھا۔
Extremely disappointed on the abrupt postponement of the series, which could have brought the smiles back for millions of Pakistan Cricket Fans. I've full trust in the capabilities and credibility of our security agencies. They are our pride and always will be! Pakistan Zindabad!
— Babar Azam (@babarazam258) September 17, 2021
دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ سیریز منسوخ ہونا افسوسناک ہے یہ خبر ہمارے مداحوں کے لیے بھی پریشان کن ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارا ملک کرکٹ کے لیے محفوظ ہے۔
حسن علی نے لکھا کہ مداحوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان اداس جذبات کو خوشیوں میں بدل دیں گے۔
It is making me more sad thinking about how upset our fans must be after receiving this news. To the world, I want to repeat our country is safe for cricket.
To our fans, We the Pakistan team promise we will turn these sad feelings into happy ones In Shaa Allah 💪🏻
🇵🇰 Zindabad— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) September 17, 2021
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔
خیال رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی ہے۔