دبئی: نیوزی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف پہلے میچ کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ پاکستان میں جو ہوا وہ افسوسناک ہے اسے تبدیل نہیں کرسکتے، پاکستان کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں نے بھی کھیلنے کا موقع مس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری میں ہیں اور پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ کریں گے۔
Touchdown in Dubai. Now for six days of isolation ahead of @T20WorldCup training. #T20WorldCup pic.twitter.com/ekopzEP0fD
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) October 5, 2021
کیوی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ میں اہم ٹیمیں ہیں اور ہماری نظر ایک وقت میں ایک میچ پر ہی ہے، چھ سے سات ٹیمیں ورلڈ کپ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔
یاد رہے کہ نیوزی کرکٹ ٹیم گزشتہ ماہ پاکستان آئی تھی لیکن پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کردیا تھا۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگا، پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، نیوزی کا میگا ایونٹ میں یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔