بیجنگ: مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے نفرت انگیز یا غیر اخلاقی مواد کی نگرانی اور روک تھام کے لیے ٹرانپیرنسی سینٹر قائم کردیا۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری جمعے کے روز جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کی مسلسل نگرانی اور جواب دہی کے لیے سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اس سینٹر کے قیام سے صارفین کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ضابطہ اخلاق کو مزید بہتر انداز سے بیان کیا جاسکے گا۔
اعلامیے کے مطابق ٹرانسپیرنسی سینٹر کے ذریعے ویڈیوز ہٹانے یا ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے دی جانے والی درخواستوں کو بھی دیکھا جاسکے گا جبکہ یہاں معلومات پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے اور واضح طور پر نظر آئیں گی۔
مزید پڑھیں: خاتون ٹک ٹاکر ویڈیو کے چکر میں دوا کی جگہ ایئرپورڈ نگل گئیں
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کریک ڈاؤن، 8 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ، لاکھوں پاکستانی بھی زد میں
ٹک ٹاک کے مطابق اس نئی سہولت کی مدد سے صارف کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا جبکہ یہاں سول سوسائٹی کی تنظیموں اور دیگر ماہرین کی قیمتی آرا بھی موجود ہوں گی۔
ٹرانسپیرنسی کے ذریعہ اعتماد قائم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے رپورٹس کا اجراء سنہ 2019ء میں شروع کیا تھا اور تب سے مختلف مطالعات اور دریافتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسے بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا خودکشی کے بارے میں سوچنے والے صارفین کے لیے زبردست اقدام
ٹک ٹاک کی جانب سے اس سینٹر کے قیام کا مقصد اپنے استعمال کرنے والوں کو وَن-اسٹاپ شاپ مہیا کرنا ہے اور یہ معلومات فراہم کرنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح کنٹنٹ کو ماڈریٹ کرتا اور لوگوں کی معلومات کا تحفظ کرتا ہے۔