نوجوان کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی گئی

سانگھڑ: سندھ کے شہر سانگھڑ میں نوجوان کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سانگھڑ کے علاقے نسیم نگر میں نوجوان کو قتل کرکے لاش گھر میں دفن کردی گئی، پولیس نے چھاپہ مار کر لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول رحیم یار خان سے رشتے داروں کے پاس مہمان آیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا تھا علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع دی تھی، دونوں خاندانوں کے درمیان کاروکاری کا پرانا تنازع چل رہا تھا۔

مزید پڑھیں: شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے بیوی آرام سے سوگئی، ملزمہ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ پر عمارت میں خاتون نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کا بیوی ہونے کا دعویٰ مشکوک ہوگیا کیونکہ مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ خاتون مقتول کی اہلیہ نہیں ہے، ڈیڑھ سال پہلے بھی یہ خاتون ان کے پاس آئی تھی اور کہا مجھے شوہر نان نفقہ نہیں دے رہا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے اور سارے شواہد اس کے خلاف تھے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔