پاکستان کرکٹ میں رنز کے انبار، ایک اننگز میں 2 ٹرپل سنچریاں

کراچی: پاکستان کی کلب کرکٹ میں رنز کے انبار لگ گئے، چالیس اوور کے میچ کی ایک ہی اننگز میں دو ٹرپل سنچریاں بن گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی ونٹر کلب چیمپئن شپ میں میر محمود کلب نے مقررہ چالیس اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 655 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا جواب میں پاکستان گرین کلب کی ٹیم 61 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میر محمود کلب نے میچ 595 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

میر محمود کلب کے میر علی تالپر نے 335 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ میسم شیخ نے بھی ٹرپل سنچری جڑ دی۔

پاکستان گرین کلب کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 61 رنز پر ڈھیر ہوگئی اس طرح میچ میر محمود کلب نے 595 رنز سے جیت لیا۔