ممبئی: بھارت کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نے آوارہ بھوکے کتوں کو کھانا دینے پر 8 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوی ممبئی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ نے سوسائٹی کی حدود میں آوارہ کتوں کے کھانا ڈالنے پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
این آر آئی کمپلیکس کی مینجمنٹ کمیٹی نے سوسائٹی میں قائم تمام چالیس عمارتوں کے مکینوں کو اس حوالے سے خبردار بھی کردیا ہے۔
انشو سنگھ نامی خاتون نے بتایا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص کتوں کو کھانے ڈالتے نظر آیا اُس پر یومیہ پانچ ہزار بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جو پورے مہینے میں 8 لاکھ روپے تک بن جائے گا۔
خاتون نے بتایا کہ انتظامیہ نے رواں سال جولائی میں آوارہ کتوں کے خاتمے کھانا ڈالنے پر پابندی عائد کی ، جس کے کوئی نتائج سامنے نہیں آسکے البتہ بھوک کی وجہ سے کتے مقامیوں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔
انشو سنگھ نے بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی نے حال ہی میں ایک رہائشی خاتون پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔