نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ کابینہ کے 21 ارکان نے استعفے دے دیے ہیں 6 نے نہیں دیے ان کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے صوبے کی نگراں کابینہ کے وزرا کے استعفوں کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مذکورہ معاملے پر نگراں وزیر اعلیٰ کو مراسلہ بھیجا تھا جس کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ نے ارکان کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔
فیروز جمال نے کہا ہے کہ 21 وزرا نے استعفے دے دیے ہیں 6 نے اب تک نہیں دیے، جن نگراں وزرا نے استعفے نہیں دیے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں کابینہ میں حلف لینے کے بعد آپ کی کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی اور جانبداری ختم ہو جاتی ہے۔ اب کابینہ میں کس کو شامل کیا جاتا ہے یہ نگراں وزیر اعلیٰ کی صوابدید پر ہوگا۔
فیروز جمال نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ ارکان کے ڈی نوٹیفائی کی سمری گورنر کو بھیجیں گے۔