9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ واقعات میں ملوث مزید 6 سرکاری ملازمین کی شناخت ہوگئی

نو مئی

مردان : پولیس نے 9 مئی کو جلاؤ اور گھیراؤ واقعات میں ملوث مزید 6 سرکاری ملازمین کی شناخت کرلی، جس میں 3 محکمہ تعلیم ،2 محکمہ صحت اور ایک محکمہ بلدیات کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جلاؤ اور گھیراؤ واقعات میں ملوث مزید 6 سرکاری ملازمین کی شناخت ہوگئی ، ملازمین میں محکمہ تعلیم کے3، صحت کے 2 اور محکمہ بلدیات کا ایک اہلکار شامل ہیں۔

پولیس نے شناخت کرکے متعلقہ محکموں کوکارروائی کیلئےتحریری خطوط ارسال کئے ، مجموعی طور پر مردان میں اب تک 13 سرکاری ملازمین کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پرتشدد احتجاج میں ابتک 248 سرکاری ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے، ملازمین کی نشاندہی سی سی ٹی وی اورتصاویر سے کی گئی ہے۔

پشاور:ملازمین پرتشدد احتجاج میں ملوث پائے گئے ہیں، ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم،صحت اور دیگر محکموں سے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ پرتشدد احتجاج میں ملوث 30 سے زیادہ سرکاری ملازمین کو معطل کیا گیا ہے۔