قومی اسمبلی میں شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی پی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی ٖغزالہ سیفی میں جھڑپ ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی نے تحریک انصاف کے غزالہ سیفی کو تھپڑ جڑ دیا۔

پی ٹی آئی کی غزالہ سیفی اور پی پی کی شگفتہ جمانی نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دئیے، اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی نے بھی ایک دوسرے کو دھکے دئیے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ضمنی مالیاتی بل 2021 پیش کردیا گیا، اس دوران اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کیا۔

بل پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن ارکان نے مہنگائی کیخلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔