وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک میں آبادی کنٹرول کرنے کا انوکھا مشورہ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی موجودگی میں آبادی پرکنٹرول کا انوکھا نسختہ بتایا۔
اسلام آباد میں بہبودآبادی سیمینار سےخطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہاں تو ویسے ہی مسلمان بہت ہیں لیکن ہم مسلمان کم نہیں کررہے بلکہ انہیں تعلیم یافتہ اورصحت مند بنا رہے ہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ زیادہ بچے پیدا کرنے ہیں تو ایسے ملک چلے جائیں جہاں مسلمان کم ہیں۔
عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ 2030 تک پاکستان کی آبادی تقریبا 30 کروڑ ہو جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں قانون کم ہیں لیکن ہمارے یہاں ایک ایک چیزکے 10، 10 قانون بنے ہوئے ہیں۔